18 مئی 2015 - 10:22
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کا دورہ بغداد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان پیر کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع جنرل دہقان عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی کی سرکاری دعوت پر عراق کےدورے پر ہیں۔ جنرل دہقان اپنے عراقی ہم منصب سے بات چیت کے علاوہ عراق کے صدر فواد معصوم، وزیر اعظم حیدر العبادی، وزرائے داخلہ اور خارجہ نیز عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سلامتی کمیشن کے سربراہ اور اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایران کے وزیر دفاع کے دورہ عراق کے اہم مقاصد میں، دفاعی اور فوجی تعاون کو فروغ دینا، دہشت گردی کا ٹھوس مقابلہ کرنا، اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی راہوں کا جائزہ لینا شامل ہے۔

.......

/169